افسران و جوان درخشندہ روایات کے تحت خدمات جاری رکھیں، آرمی چیف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

گلگت : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افسران اور جوان درخشندہ روایات کے مطابق عسکری خدمات جاری رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر گلگت کا دورہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنگ میں حصہ لینے والے بزرگ سپاہیوں سے بھی ملاقات کی، ان کی خیریت بھی دریافت کی۔ سماء

چیف

آرمی

افسران