عابدہ پروین کی گاڑی سے مشکوک شخص زیر حراست
بھٹ شاہ: پاکستان کی مشہور گلوکارہ عابدہ پروین کی گاڑی سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عابدہ پروین محفل لطیف کے بعد باہر آئیں تو مشکوک شخص ان کی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا جس کو پولیس نے حراست میں لےلیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایس پی مٹیاری نے بتایا کہ زیر حراست شخص عابدہ پروین کا پرستار ہے اور وہ حیدرآباد شہر کا رہائشی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے صوفی بزرگ شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں مختلف محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔ سماء
Shah Abdul Latif Bhittai
Abida Parveen
Police Arrest
Pakistan singer
تبولا
Tabool ads will show in this div