ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف کراچی میں دھرنےجاری

کراچی: ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہوگیا ۔ کئی علاقوں میں پٹرول پمپس بھی بند ہوگئے جبکہ بعض اسکولوں کو بھی تالے ڈال دیئے گئے۔


وزیراعلیٰ ہاؤس کے بعد شارع فیصل پر اسٹار گیٹ، ناظم آباد، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ، نمائش اور دیگر علاقوں میں دھرنے اور مظاہرے کیے گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں بند رہیں اور پٹرول پمپس بھی بند رہے۔


ٹریفک جام سے بچنے کیلئے شہری متبادل راستے تلاش کرتے رہے۔ دفاتر جانے کے لیے نکلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کرتے رہ گئے۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز اور پولیس کی نفری کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ سما

burger

tariff

Tabool ads will show in this div