ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ

4a

لاہور : پنجاب حکومت نے ہیپا ٹائٹس اور ایڈز کی روک تھام کیلئے دوبارہ استعمال نہ ہونے والی سرنجز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، مشیر صحت کہتے ہیں نئی سرنجز کا استعمال پہلے مرحلے میں سرکاری اسپتالوں میں شروع کیا جائے گا۔

یہ بات ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے حکام کے ساتھ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بتائی۔ اجلاس میں ڈی آر اے پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عاصم رﺅف، فیڈرل انسپکٹر ڈرگ ڈاکٹر اجمل سہیل آصف نے شرکت کی۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ نئی سرنجز متعارف کراے کے سلسلے میں ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ایک ہفتہ کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈسپوزایبل سرنجیں بنانے والے فیکٹری مالکان اور درآمد کرنیوالے امپورٹرز کو آن بورڈ لیا جائے گا، ڈسپوزایبل سرنجوں کا دوبارہ استعمال موذی امراض کو تیزی سے پھیلانے کا ایک بڑا سبب ہے جسے دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے۔ اے پی پی

PUNJAB

HEALTH

Hepatitis

Syringes

Salman Rafique

Tabool ads will show in this div