ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ کی مذمت

کراچی: سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کہتے ہیں جمہوریت میں احتجاج کی آزادی ہوتی ہے۔ حکومت کے اتحادی صبر سے کام لیں۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ایم کیوایم کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وہ اسمبلی اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
 
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علیشاہ نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کردی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو ڈی آئی جی ساؤتھ کے ہمراہ وزیراعلی ہاؤس پہنچ گئے۔ کہتے ہیں معاملہ حل کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
 
ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ نے مذمت کی اور ایڈیشنل آئی جی نے انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
 
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ ٹیلی فون کیا۔۔ اور متحدہ رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری سے رینجرز کے چھاپے اور گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔۔ اور وہ رینجرز اورپولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے گرفتارکارکنان کی رہائی کیلئے ہرممکن کردار ادا کریں گے۔۔
 
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار اور وسیم اختر سے رابطہ کیا اور ایم کیوایم رہنماؤں کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔سما

سندھ

tariff

aid

hate

Tabool ads will show in this div