متحدہ رہنماء کی جیل کے باہر جیب کٹ گئی

Mqm Leaders Jail 1700 Khi 16-11

کراچی : متحدہ رہنماء عامر خان کی بھی جیب کٹ گئی، سینٹرل جیل کے باہر جیب کتروں نے ہاتھ کی صفائی دکھائی، ایم کیو ایم رہنماء نے انوکھی آفر بھی کردی، بولے کہ جیب کترا پیسے رکھ لے شناختی کارڈ لوٹا دے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا رہائی پر استقبال کرنے کیلئے سینٹرل جیل کراچی پہنچنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کی جیب کاٹ لی گئی، ان کے پرس میں رقم کے علاوہ این آئی سی سمیت دیگر ضروری کارڈز بھی موجود تھے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ سینٹرل جیل کے باہر رش بہت تھا، اس دوران نامعلوم افراد نے میری جیب کاٹ لی، جیب کترے سے اپیل کرتا ہوں کی پیسے رکھ لے تاہم میرا شناختی کارڈ واپس کردے، اگر ہوسکے تو میرا این آئی سی ایم کیو ایم کے پی آئی بی مرکز پر پہنچادیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء جہانگیر بدر کی نماز جنازہ کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت متعدد رہنماؤں کی جیبیں کاٹ لی گئی تھیں۔ سماء

CENTRAL JAIL

MAYOR KARACHI

PocketCut

Purse Snatch

Tabool ads will show in this div