Technology

واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

whatsapp-1024x576-640x360 واٹس ایپ نے بیٹا ورژن کے بعد تمام صارفین کے لیے ویڈیو کالز کی سہولت متعارف کرادی ہے ، اب وٹس ایپ پر پاکستان ، بھارت سمیت دنیا بھر کے تمام صارفین ہی ویڈیو کالز کا فیچر استعمال کرسکیں گے ۔

پاکستان میں بھی واٹس ایپ صارفین کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے اب صارفین واٹس ایپ پر ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے، یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان میں یہ سہولت موجود نہیں تھی۔

واٹس ایپ نے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کیلئے ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرا دیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی کے برعکس کے یہ فیچر ایک ہی وقت میں آئی فون، اینڈرائڈ اور ونڈوز صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔

1-1-1-640x379

واٹس ایپ سے ویڈیو کال کرنے کے صارفین کے لیے ویڈیو کالز کا الگ بٹن متعارف نہیں کرایا جائے گا بلکہ کال کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے ہی اآڈیو کال اور ویڈیو کال میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بہت سے صارفین نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں واٹس ایپ پر ویڈیو کال فیچر مہیا کر دیا گیا ہے تاہم ان افراد کی تعداد بہت کم تھی اور کمپنی نے اس فیچر کو تجرباتی بنیادوں پر فراہم کیا تھا لیکن اب باضابطہ طور پر تمام صارفین کو یہ فیچر فراہم کر دیا گیا ہے۔

Whats-app

VIDEO CALLING

chating

Tabool ads will show in this div