میئر کراچی کی رہائی ترقی کی نوید ہے
کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وسیم اخترکی رہائی کراچی کی ترقی کی نوید ہے۔ سماء کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکرہے،آج وسیم اختر کو ضمانت مل گئی، يقین تھاکہ عدالتوں سےانصاف ملے گا۔
خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ وسیم اخترکی رہائی کراچی کی ترقی کی نوید ہے،اب توامن قائم ہوگيا،ترقی کيوں نہيں ہورہی؟ وزيراعلیٰ ضدچھوڑيں،ضدنقصان دہ ہوتی ہے بلدياتی نمائندوں کواختيارات ديئےجائيں، وزیراعلیٰ کا کام بھی مئیرکریں گے۔
خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ آج بھی بہت سے کارکنان جیلوں میں ہیں رابطہ کمیٹی کےاراکین بھی جیل کےاندرہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قیادت میں تبدیلی کی باتیں افواہیں اور بے بنیاد ہیں، ایم کیوایم ایک جہموری پارٹی ہے،سابق صدرجنرل مشرف کی خدمات اور سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد پربھی فخرہے، دونوں شخصیات کی خدمات ہمارےلیےقابل فخرہیںِ، ایم کیوایم میں شامل ہونے کا طریقہ کارموجود ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ايم کيوايم صرف ايک شرط پرحکومت ميں جاسکتی ہے، اگر وزارت اعلیٰ دی جائے تو حکومت ميں جاسکتےہيں۔ سماء