زہرہ شاہد کا قتل، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
ویب ایڈیٹر
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زہرہ شاہد کے قتل کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ایک ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
پولیس کے مطابق 18 مئی 2013ء کو کراچی میں قتل کی گئی پی ٹی آئی کی رہنماء زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ایک ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے واردات میں استعمال ہونیوالا پستول بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ سماء