شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : پولیس نے شہر قائد میں دہشت گرد کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، بلوچستان سے آنیوالا بھاری اسلحہ پکڑا گیا، اے آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ٹرک سے 100 من چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینر لگنا ضروری ہے، بلوچستان سے آنے والا اسلحہ اور منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، مرزا آدم خان روڈ دھوبی گھاٹ پر ٹرک سے 100 من چرس، 5 جدید گنیں، راکٹ لانچر، 12 گولے، ایس ایم جی رائفل بھی برآمد ہوئی ہے، دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ایک ملزم پکڑ لیا، کراچی آپریشن تمام جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے، رینجرز کل گرفتار 15 افراد کی تصديق کررہی ہے، دھرنے نہيں بات چيت مسئلہ کا حل ہے، جب حکومت بات سن رہی ہے تو دھرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

غلام قادر تھیبو کہتے ہیں کہ اسٹار گیٹ پر دھرنا ختم کیا جائے، دھرنے سے ایئر پورٹ جانیوالے مسافروں کو پریشانی ہے، پروفیسر شکیل قتل کیس میں بریک تھرو ہوا ہے۔ سماء

ban

Syria

ساؤتھ ایشیاء

اسلام آباد

بھاری

Tabool ads will show in this div