فاروق اعوان پر حملہ، جنداللہ نے ذمہ داری قبول کرلی
ویب ایڈیٹر
کراچی : ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی۔
واضح رہے کہ فاروق اعوان شہر قائد میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کارروائیوں کا حصہ رہے ہیں، ڈیفنس حملے میں ایک شخص جاں بحق، ایس ایس پی سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔ سماء