نئی تاریخ رقم،آرمی چیف ، اہلیہ کے ہمراہ وزیرستان پہنچ گئے

ARMY CGHK میران شاہ / وانا / راول پنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کرکے دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیر جنوبی وزیرستان ایجنسیز کا دورہ کیا۔ ایجینیسز کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مختلف فلاحی، ترقیاتی اور عوامی پراجیکٹس کا افتتاح کیا، میران شاہ آمد پر آرمی چیف نے یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، جب کہ بنوں میران شاہ سے افغانستان تک ٹریڈ روٹ کا بھی افتتاح کیا۔ دورے کے موقع پر جگہ جگہ آرمی چیف کی حوصلہ افزائی اور قبائلی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی اہلیہ بھی ساتھ ساتھ تھیں۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان آمد پر آرمی چیف نے قبائلی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے خطے میں استحکام کیلئے قبائلی عمائدین کے تعاون کو سراہا۔ اسکولوں کے دورے کے دوران آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ رہیں، جب کہ انہوں نے قبائلی خواتین کے اجتماع میں بھی شرکت کی۔ سپہ سالار کی اہلیہ نے قبائلی خواتین کے حوصلوں اور ہمت کو سراہا۔ 5718d99a7d743 آرمی چیف نے چک ملائی میں نوتعمیر شدہ آرمی پبلک اسکول کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر گفت گو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے، ضرب عضب کی مدد سے فاٹا میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور حکومت قبائلی عوام سے کیے وعدے پورے کریگی،اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج نے  آپریشن کے دوران اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی منزل کے قریب ہیں، تعلیم سے آئندہ نسلوں کو خوشحالی اور استحکام دیا جاسکتا ہے۔ آرمی چیف نے ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا، جب کہ قبائلیوں کو اس بات کا یقین بھی دلایا کہ رواں سال ٹی ڈی پیز کی بحالی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ MPXzv شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دورے کے موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان، فارمیشن کمانڈر اور دیگر عسکری حکام بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ سماء

wana

miran shah

north waziristan

south Waziristan

TRIBAL ELDERS

First Lady

younus khan sports stadium

raheel sharif wife

iron lady

women in Waziristan

Tabool ads will show in this div