سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کیخلاف قرار داد منظور
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کیخلاف قرارداد منظور ہوگئی، ارکان اسمبلی نے دھرنوں کیخلاف دھواں دار تقریریں بھی کیں، شرمیلا فاروقی یاد دلایا کہ ناچ گانے کا بھی کوئی وقت ہوتا ہے، ہر وقت تھوڑی نا اچھا لگتا ہے۔
اسلام آباد دھرنوں کی گونج سندھ اسمبلی میں بھی سنائی دی، قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی اراکین بھی دھرنوں پر برس پڑے، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے خلاف قرارداد منظور ہوگئی۔
قرار داد ن لیگ کی خاتون رکن سورٹھ تھیبو نے پیش کی، قرار داد میں پارلیمنٹ اور اراکین کے حوالے سے استعمال کردہ الفاظ کی مذمت کی گئی۔
اپنے خطاب میں شرجیل میمن نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے حکومتیں نہیں جاتیں، سب سے بڑا قول و فعل میں تضاد عمران خان میں ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بولیں، ناچ گانے کا بھی کوئی وقت ہوتا ہے ہر وقت ناچ گانا اچھا نہیں لگتا۔ سماء