اقوام متحدہ نےپاکستان اوربھارت کوگائیڈلائن دےدی

LOC

نیویارک: اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی کشیدگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ نےکہاہےکہ کشمیر میں برہان وانی کےقتل کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کو مذاکرات سے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

نیو یارک میں ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے تمام مسائل کا حل باہمی مذاکرات کے راستے سے ہی نکالنا چاہیے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے اڑی حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی جا چکی ہے۔ سماء

UNITED NATION

NEWYORK

Tabool ads will show in this div