سندھ اسمبلی کی کارکردگی بہترین، پنجاب اسمبلی کی خراب ترین، پلڈاٹ رپورٹ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : غیر سرکاری تنظیم نے صوبائی اسمبلیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، سندھ کی پرفارمنس بہترین جبکہ پنجاب اسمبلی کی کارکردگی سب سے خراب نکلی۔

پلڈاٹ کی جانب سے سروے کے بعد جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبوں میں سندھ اسمبلی بہترین کارکردگی کے ساتھ سرفہرست ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی کا دوسرا، بلوچستان اسمبلی کا تیسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی کارکردگی سب سے خراب رہی۔

پلڈاٹ کے مطابق رپورٹ قانون سازی، قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی، وزرائے اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرز کی حاضری اور کام کرنے کے اوقات کی بنیاد پر صوبائی اسمبلیوں کی کارکردگی رپورٹ بنائی گئی ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی نے 69، خیبرپختونخوا نے 67  جبکہ بلوچستان اسمبلی نے 60 اور پنجاب اسمبلی کا اسکور 57 رہا۔

وزرائے اعلیٰ کی اسمبلیوں میں حاضری دیکھیں تو شہباز شریف سب سے کم بار پنجاب اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کی اسمبلی اجلاس میں حاضری سب سے زیادہ رہی۔ سماء

سندھ

رپورٹ

temperature

Tabool ads will show in this div