کنٹرول لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا جائیگا، آرمی چیف
اسٹاف رپورٹ
جہلم : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا، کہتے ہیں کسی بھی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا، انہوں نے محاذ پر ڈٹے رہنے والے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دے گی۔
جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن پر نگرانی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا اور محاذ پر موجود افسران و جوانوں کے عزم کی تعریف کی۔ سماء