پی ٹی آئی نے مستردشدہ ثبوت دوبارہ پیش کیے،مریم

maryam-nawaz1-680x413 لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کو کتاب عدالت میں بطور ثبوت پیش کی گئی وہ عدالتیں پہلے ہی مسترد کرچکی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز صفدر کا کہنا تھا کہ مسترد شدہ کتاب کو عدالت میں دوبارہ ثبوت کیلئے پیش کیا گیا ہے، یہ پی ٹی آئی کی شریف خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش تھی،جو ناکام ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے ثبوتوں پر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اس قدر شور شرابے کے بعد تحریک انصاف کتاب ثبوت کے لئے لے آئی مگر کچھ حاصل نہ کرسکی۔ ایسی حرکت سے شریف خاندان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ سماء

SUPREME COURT OF PAKISTAN

JOURNALIST

BOOK

MARYAM NAWAZ

Panama leaks

Asad Kharal

Tabool ads will show in this div