جہانگیر بدر کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات کی شرکت

Jahangeer Bardar Namaz Janaza 1700 Lhr 14-11

لاہور : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی جہانگیر بدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی، قائد حزب اختلاف، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات اور ساتھی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء جہانگیر بدر کی نماز جنازہ لاہور کے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج گراؤنڈ میں ادا کی گئی، وہ گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

سینئر پی پی رہنماء کی نماز جنازہ میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، صوبائی وزراء رانا مشہود، چوہدری عبدالغفور، زعیم قادری، پی پی پی رہنماء اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، منظور احمد وٹو، سید قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، منظور وسان، جاوید ہاشمی، چوہدری سرور، خورشید محمود قصوری اور دیگر سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیاستدانوں نے جہانگیر بدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت پسند سیاستدان تھے، جمہوریت کیلئے جدوجہد میں انہوں نے بڑی قربانیاں دیں۔

جہانگیر بدر کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر رفیق رجوانہ، سابق صدر آصف علی زرداری، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹ آئی لیڈر چوہدری سرور، میاں محمود الرشید، اسلام اقبال، شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور دیگر اہم شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

سیاسی و سماجی رہنماؤں نے جہانگیر بدر کی مغفرت اور اعلیٰ درجات کیلئے دعا کی، ساتھ ہی کہا کہ جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ سماء

KHURSHEED SHAH

cm sindh

AYAZ SADIQ

MURAD ALI SHAH

Aitizaz Ahsan

QAMAR ZAMAN KAIRA

FUNERAL

YOUSUF RAZA GILLANI

Rana Mashhud

Zaeem Qadri

Nisar Khorro

Governor Punjab Rafique Rajwana

Jahangir Badar

Tabool ads will show in this div