بھمبرسیکٹرمیں فوجیوں کی شہادت، صدرکی بھارتی حملےکی مذمت

Mamnoon-Hussain اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مھمبر سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے، جب کہ فوجیوں کی شہادت پر صدر کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، بھارتی افواج سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، تاہم ہماری فوج ان کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے سرحدوں پر چوکس ہے۔ صدر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، جس کو چھپانے کیلئے وہ اوچھے ہھتکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے چوکس ہے، سی پیک منصوبے کے افتتاح سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ سماء

FO

FOREIGN OFFICE

Indian Soldiers

Bhimber

#CowardModi

Soldiers Shaheed

Tabool ads will show in this div