شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت

2a

اسلام آباد : بھارتی جارحیت میں شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کردی گئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔ سربراہ پاک فوج کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم دہرایا گیا۔

2

ترجمان پاک فوج کے مطابق جہلم میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحی شریف کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا عزم دہرایا گیا۔

INDIAN ATTACK LOC 03

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات بھمبر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن فوج کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا، کئی چوکیاں بھی تباہ کردی گئیں۔ سماء

ARMY CHIEF

FUNERAL

Gen. Raheel Sharif

Cross Border Clashes

Soldiers Died

Tabool ads will show in this div