نئےنوٹ نہ ملنےپرشہری مشتعل،ویڈیوجاری
بہار : بھارت میں نئے نوٹ نہ ملنے پر شہری مشتعل ہوگئے اور ایک دوسرے پر ہی پل پڑے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی حکومت کی جانب سےجب سے5سواورایک ہزار کے نوٹوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ بہار کے گوپال گنج ضلع میں شہریوں نے الصبح نوٹ تبدیل کرنےکےلیے قطاریں لگادیں۔ اس دوران بینک میں کیش ختم ہوگیا۔
بینک کےعملے کی جانب سے شہریوں کوآگاہ کرنےکےباوجود شہری مشتعل ہوگئے۔ شہریوں نے بینک میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اس دوران بھگدڑمچ گئی۔ قطار میں موجود شہریوں نے ایک دوسرے کو دھکے دئیے تو بات لڑائی جھگڑے تک جاپہنچی۔
اس دوران وہاں موجود خواتین بھی جھگڑے کی زد میں آئیں۔ سماء
Bank
NOTE
patna
تبولا
Tabool ads will show in this div