فلم مالک پرتلوارلٹکنےلگی

maalik

اسلام آباد : فلم مالک پر پابندی کے لئے درخواست میں جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ مخالف بات تو ہر ٹاک شو میں ہوتی ہے، پہلےانھیں بند کروائیں۔ایرانی فلم پاکستانی سنسر بورڈ کو دکھائیں تو ان پر پابندی لگ جائے ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فلم مالک پر پابندی کے لئے درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ایک سرکاری ملازم نے سرکاری اداروں میں فلم بنائی، لگتا ہے وفاقی حکومت نے فلم کو اسپانسر کیا۔

بورڈ ارکان نے چن مکھنا کےعلاوہ کبھی کوئی فلم نہیں دیکھی۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ فلم میں عدلیہ کے حوالے سےبھی قابل اعتراض بات کی گئی۔جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نےریمارکس دیے کہ عدلیہ مخالف بات تو ہر ٹاک شو میں ہوتی ہےپہلےانھیں بند کروائیں۔ سی پیک کے خلاف گفتگو سارا دن ٹی وی پر ہوتی رہتی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عاشرعظیم کے وکیل کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم پیش نہ ہوئے تو سرکاری وکیل کوسن کرفیصلہ دے دیں گے۔ فلم مالک پرپابندی کے لئے درخواست کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔ سماء

SUPREME COURT OF PAKISTAN

انٹرٹینمنٹ

Aashir Azeem

Tabool ads will show in this div