کپتان نے لندن والوں کو اہم کام دے دیا
اسلام آباد: شريف خاندان کيخلاف مزيد ثبوتوں کی تلاش، عمران خان نے پی ٹی آئی لندن کو متحرک کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی نئی دستاویزات پر مشاورت کیا گئی۔
عمران خان کو شریف خاندان کیخلاف مزید ثبوتوں کی تلاش ہے، جس کے لیے انہوں نے پی ٹی آئی لندن کو متحرک کردیا ہے اور شریف خاندان کی جائیدادوں اورکمپنیز کے مزید شواہد جمع کرنے کی ہدايت کی ہے ۔
عمران خان نے پی ٹی آئی لندن کو ہدایات دے ديں کہ شریف خاندان کی جائیدادوں اورکمپنیز کے مزید شواہد جمع کریں۔
اجلاس میں عمران خان کو دستاویزات پر بریفنگ اور کل سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کے متعلق قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی۔ سماء