رؤف صدیقی کااسپیکر سندھ سے دلچسپ مکالمہ

RAUF SIDDIQUIE MUQALMA SOT 14-11

کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رؤف صدیقی اور اسپکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

سماء کے مطابق اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کااجلاس منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور اسپیکر نے مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔

رؤف صدیقی نے اسپیکرسے کہا کہ آپ کی کو جیل میں بھی آپ کو یاد رکھتا تھا جس پر اسپیکرآغاسراج درانی نے پوچھا کہ آپ کی شاعری میں بھی اضافہ ہوا کیا؟ تو رؤف صدیقی نے کہا کہ آپ کے لئے بھی دو شعر لکھے ہیں ۔

رؤف صدیقی نے کہا کہ 117دن کی قید میں2کتابیں لکھی ہیں روتے ہوئے نہیں ڈٹ کرجیل کاٹنی چاہیے۔

رؤف صدیقی نے رہائی کے بعد مراد علی شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت سےکوئی مراعت نہیں چاہتا۔

اسمبملی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا کہ پارٹی میں پرویزمشرف کی شمولیت کاکچھ علم نہیں ہے، پرویزمشرف کےحق میں وال چاکنگ دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے لیےچاکنگ میں کیاحرج ہے،عوام میں پرویزمشرف کیلئے نرم گوشہ موجود ہے۔ سماء

rauf siddiqui

Sindh assembly

Siraj dura

Tabool ads will show in this div