عشرت العباد کچھ بڑا کرنےوالے ہیں

Gov Ishrat Khi Montage 13-09

دبئی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد 14 سال گورنر رہنے کے بعد جمعہ کو دبئی پہنچے ہیں۔ انھوں نے پاکستان کی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد آج دو اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سابق گورنر کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر اہم بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عشرت العباد کی سابق صدر پرویز مشرف سے بھی آج ملاقات ہورہی ہے۔ان ملاقاتوں میں اہم سیاسی معاملات سمیت اور سندھ کی سیاسی خدوخال پر صلاح مشورہ ہوگا۔

ذرائع کےمطابق ڈاکٹر عشرت العباد متحدہ قومی موومنٹ کراچی کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کریں گے۔ اس کے علاوہ شیخ رشید سےبھی ڈاکٹرعشرت العبادکارابطہ ہواہے۔ ڈاکٹرعشرت العبادنے شیخ رشیدکوکہاکہ میری گورنرشپ پراظہاراعتمادپرآپ کاشکرگزارہوں۔ انھوں نے کہاکہ آپ سے دوستی ہمیشہ رہےگی ۔انھوں نے شیخ رشید سے ملاقاتوں کو خوشگوار قراردیا۔ سماء

ASIF ALI ZARDARI

pervez musharaf

Ishratul Ibad Khan

Dr Ishrat ul Ebad Khan

Tabool ads will show in this div