دبئی میں اہم اجلاس ملتوی؛پیپلزپارٹی کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

Pakistan-Peoples-Party-PPP

کراچی:سینیئررہنما جہانگیربدرکےاچانک انتقال پر پاکستان پیپلزپارٹی نے کل دبئی میں ہونے والا اعلیٰ سطح کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ پارٹی نے سینیئرجیالے کے انتقال پرتین روزہ سوگ کااعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری اورشریک چئیرمین آصف علی زرداری نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منگل کو دبئی میں طلب کیا تھا جسے جہانگیر بدر کے انتقال کے باعث منسوخ کردیاگیا۔

اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ، پاناما لیکس اور سیکیورٹی لیکس سمیت اہم امور پرمشاورت کی جانی تھی۔  اجلاس میں چاروں صوبوں سے پارٹی کے سینئررہنما ؤں نے شرکت کرنی تھی۔

واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کی اعلیٰ سطح کی قیادت ان دنوں دبئی میں ہے ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو نے کرنی تھی۔ اجلاس میں پارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے حتمی مقام کا تعین بھی کیا جاناتھا۔ سماء

BILAWAL BHUTTO

ASIF ZARDARI

Jahangir Bader

Jahangir Badar died

3 days mourn

Tabool ads will show in this div