ڈنمارک کے سفارتکار کا فیری میڈوز کا دورہ، حیرت انگیز تاثرات کا اظہار

1

کراچی : ڈینش سفارتکار نے بلند ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک فیری میڈوز کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے دلچسپ اور حیرت سے بھرپور تاثرات کا بھی اظہار کردیا۔

ڈنمارک کے پاکستان میں سفارتکار اولے ٹونکے نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں گلگلت بلتستان میں بلند ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک فیری میڈوز کا دورہ کیا، وہ نانگا پربت کے بیس کیمپ بھی گئی، انہوں نے وہاں سے واپسی پر اپنے دلچسپ اور حیرت سے بھرپور جذبات کا اظہار ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔

ٹویٹر میں جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے فیری میڈوز میں 3 دن گزارے، جس کے بعد میں گلگت بلتستان پہنچا ہوں، وہ ایک انتہائی حسین اور حیرت انگیز مقام ہے، گزشتہ روز ہم نے پہاڑ سر کئے اور نانگا پربت کے بیس کیمپ گئے، میں تمام لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس مقام کی سیر کو ضرور جائیں۔

ڈینش سفیر نے مزید کہا کہ یہ ایک خوبصورت ترین اور حیرت انگیز مقام ہے، اس وقت صبح سویرے کا وقت ہے اور آپ عقب میں بلند و بالا پہاڑ دیکھ رہے ہیں جن پر سورج کی پہلی کرنیں چمک رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نانگا پربت ڈنمارک کی بلند ترین چوٹی سے 8 ہزار میٹر بلند ہے۔ سماء

DENMARK

fairy meadows

Nanga Parbat

Tabool ads will show in this div