دورعشرت کاخاتمہ

NML Interview Governor Ishrat ul ebad Clean 19-10

عشرت العباد جب گورنر بنے تو خاصے نوجوان تھے ۔ انہوں نے سب کے کام کئے۔آخری چند سالوں کے علاوہ ان سے کوئی ناراض نہ تھا۔ کچھ ان سے ڈرتے تھے اور کچھ سے وہ سہمے سہمے رہتے تھے ۔

اگر قانون کی بالا دستی کو سامنے رکھا جائے تو آخری چند سالوں کے علاوہ ان کا دور بد ترین رہا ۔ گینگ وار، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت تمام جرائم ہوتے رہے ۔ ہزاروں لوگ قتل ہوئے مگر عشرت اور عباد کے عجیب کامبی نیشن نے ان کو محض بیان تک ہی محدود رکھا۔ پھر حالات بدل گئے۔ ان کے اپنے پرائے ہوگئےلیکن وہ گورنر ہاؤس تک ہی محدود رہتے ہوئے اس تبدیلی کا محسوس نہ کرسکے۔ جب پرانے دوست مصطفی کمال نے  لفظی حملہ کیا تو انہوں بھی خوب جواب دیا لیکن وہ بھول گئے تھے کہ اب ان کی پشت پر کوئی نہیں۔

Mustafa Kamal Flag Pkg 03-03

مسلم لیگ نے ہی پاک سرزمین کو بنایا تھا لیکن اس وقت مسلم لیگ میں ن نہیں تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اتنی مسلم لیگیں آگئیں جتنے حروف تہجی ہیں۔ تو کیا مسلم لیگ ن پھرپاک سرزمین کی محافظ ہے؟ یقینا ہوگی مگر کیا موجودہ حاکم مسلم لیگ کا پاک سرزمین پارٹی سے کوئی رابطہ ہے،اس کی ابھی وضاحت باقی ہے۔ لیکن کچھ تو ہے کہ جس کی پردہ داری ہے۔

لکھنئو کے بانکے اور وہیں کے  رنگ و اثر میں ڈھلے سعید الزماں صدیقی بہت وضعدار شخصیت کے حامل ہیں۔ مشرف کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی مگر میاں صاحب کے محبت میں مر مٹے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اگر وہ زرداری صاحب کے خلاف صدارت کا معرکہ جیت جاتے تو ایوان صدر آج اتنا خاموش نہ ہوتا۔ ان کیلیئے سب سے بڑا چیلنج ان کی صحت ہے کیونکہ عشرت العباد تو پھر بھی خال خال رات گئے شہر کا دورہ کرتے تھے اور دن رات گورنر ہاؤس میں کام کرتے تھے مگر جسٹس صاحب نہ کر سکیں گےکیونکہ وہ تو سگریٹ بھی نہیں پیتے۔

Saeed uz zama Sidiqui Home Khi 09-11

 ایک طویل عرصے سے گورنر ہاؤس سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے،کیا اب رہ سکے گا؟ لیکن ایک سوال ہے  کہ کیا پچھتر سالہ صدر، اناسی سالہ گورنر اور ستاسی سالہ مشیرخارجہ پاکستان کی خدمت کرسکتے ہیں۔

پاکستانی قوم ساری کی ساری ان سے چھوٹی ہے،خود مملکت خداداد پاکستان بھی ان سے کم عمر ہے اور ن لیگ کی اپنی تمام کی تمام شریف قیادت بھی ان سے بہت کم عمر ہے ۔ حکومت کو کچھ سوچنا پڑے گا ورنہ اقبال تو تقدیر کے قاضی کا فیصلہ بہت پہلے سنا چکے ہیں کہ ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات۔

ishrat ul ibad

PSP

saeed uz zaman siddiqui

Tabool ads will show in this div