ضرب عضب،تازہ کارروائی میں غیرملکی دہشتگردوں سمیت15ہلاک
ویب ایڈیٹر:
راول پنڈی : آپریشن ضرب عضب ميں کاميابوں کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی تازہ کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی۔ جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے پانچ ٹھکانے تباہ اور پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ سماء