دوران پروازمسافرکودل کادورہ،طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Nov 13, 2016

PIA Plane

کراچی:پی آئی اے کی مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پروازمیں مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ طیارے کو باکو میں اتارلیاگیا۔

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کی پرواز پی کے702 میں مسافرکو دل کا دورہ پڑا۔میڈیکل ایمرجنسی کے باعث طیارے کو آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اتارلیاگیا۔یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔

باکو میں طیارے سے دومسافروں کو آف لوڈ کرکے اسپتال پہنچادیاگیا۔آزربائیجان میں پاکستانی سفارت خانے کو اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔طیارے کو کلئیرنس ملنے کے بعد پروازاسلام آباد کے لیے روانہ کردی گئی۔ سماء

Baku

medical emergency

Tabool ads will show in this div