لاہور،پی ٹی سی ایل ریجنل آفس میں دوبارہ آتشزدگی،45ہزارفون لائنزمتاثر
اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور میں رات گئے پاکستان ٹیلے کمیونی کیشن کے ریجنل دفتر میں لگنے والی آگ گیارہ گھنٹے بعد بھی نہیں بجھائی جاسکی۔ شہر کے بیشتر ٹیلی فون خاموش ۔ انٹرنیٹ ۔ اے ٹی ایم اور براڈ بینڈ سروس متاثر ہوئی ہیں۔
ایجرٹن روڈ پر پی ٹی سی ایل دفتر کے پانچویں فلور پر آگ لگی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائبر آپٹک اور دوسرا قیمتی سامان جلنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ پاکستان انٹرنیٹ ایکس چینج بند ہونے سے لاہور اور دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر ہے۔
شہر بھر کے سرکاری ٹیلی فون خاموش ہوگئے۔ تھری جی ۔ براڈ بینڈ ۔ اسمارٹ ٹی وی اور اے ٹی ایم ون لنک سروسز بھی آؤٹ آف آرڈر ہے۔ ہیلپ لائنز بند ہونے سے بھی شہری پریشان ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ سماء