لاہور : سکھ یاتریوں کے بھیس میں پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بھارتی شہری واہگہ کے راستے پیدل ڈی پورٹ کردیا گیا
سماء کے مطابق پاکستان حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے بھیس میں پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو واہگی کے راستے ڈی پورٹ کردیا۔

واضح رہے کہ گورمیت سنگھ کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد تھی، تاہم اس نے سکھ یاتریوں کے بھیس میں پاکستان آنے کی کوشش کی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورمیت سنگھ یاترا کا ویزا لیکر پاکستان میں داخل ہوا۔ سماء