ایک ہزار اور 500 روپے کے نوٹوں پر رعایت کا اعلان

4

نئی دہلی : حکومت نے ایک ہزار اور 500 روپے کے کرنسی نوٹوں کے خاتمے کی تاریخ میں رعایت دے دی، پرانے کرنسی نوٹ 14 نومبر تک استعمال کئے جاسکیں گے۔

مودی حکومت نے ایک ہزار اور 500 روپے کے پرانے کرنسی نوٹوں کے استعمال کی مدت میں اضافہ کردیا، یوٹیلٹی بلز، فیول، ٹیکسز اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے یہ نوٹ اب 14 نومبر تک استعمال کئے جاسکیں گے۔

6

مودی سرکار نے غیر متوقع طور پر کرپشن اور جعلی کرنسی کے باعث ایک ہزار اور 500 روپے کے موجودہ نوٹ 8 اور 9 نومبر کی درمیانی شب ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اسپتالوں، ریلوے اور فضائی ٹکٹس، پبلک ٹرانسپورٹ، دودھ کی دکانوں، شمشان گھاٹ اور تدفین کے معاملات کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپس کو 72 گھنٹے تک یہ نوٹ وصول کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، اس فہرست میں میٹرو ریل ٹکٹ، ہائی وے اور روڈ ٹیکسز، دواؤں اور ڈاکٹرز کی فیس، یوٹیلٹی بلز، ایل پی جی سمیت دیگر توانائی کے شعبوں کا بھی اضافہ کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ نوٹوں کے خاتمے کیلئے دیا گیا مقررہ وقت آج رات ختم ہورہا تھا تاہم اب اس میں 72 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔ سماء

Old Currency Note

1000 and 500 Notes

Government extends concessions

Rs 500

Rs 1000

November 14

Tabool ads will show in this div