بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کے مایوس ہمدردوں سے معافی مانگ لی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے مایوس ہمدردوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دوبارہ کارکنوں کا بھروسہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آمریت اور انتہاء پسند ملک میں بہت راج کرچکے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمدردوں سے اپيل کی ہے کہ اگر آپ پيپلزپارٹی سے مايوس ہيں تو احتجاج کے اور بھی راستے ہيں، ہمدرد مايوس ہيں تو انفرادی طور پر معافی مانگتا ہوں، ہم دوبارہ کارکنوں کا بھروسہ حاصل کرنے کيلئے پُرعزم ہيں۔

وہ کہتے ہیں کہ کارکن کسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے، اختلاف رائے خوش آئند ہے، آمریت اور انتہاء پسند ملک میں بہت راج کرچکے۔ سماء

سندھ

Tabool ads will show in this div