ٹریفک حادثات، 800 سے زائد افراد جان سے گئے

ACCIDENT 6 MONTHS RECORD KHI PKG 11-11

کراچی : ڈمپر اور ٹینکر قاتل مشین بن گئے، کراچی میں رواں سال 10 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 800 سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کراچی میں ڈمپر اور ٹینکر قاتل مشین بن گئے، کراچی میں رواں سال 10 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 800 سے زائد شہری جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

شہر قائد میں سالانہ 30 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات میں  1200 سے زائد شہری جان سے جاتے ہیں، 5 ہزار سے زائد معذور ہوتے ہیں، مرنے والوں کی اکثریت راہگیر اور موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق حادثات کی 82 فیصد وجہ انسانی غلطی ہے، شہر قائد میں 60 فیصد گاڑیاں چلانے والوں کے پاس لائسنس نہیں، ٹریفک پولیس کے 3200 اہلکار 38 لاکھ گاڑیوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ سماء

TRAFFIC ACCIDENT

TRAFFIC POLICE

dig traffic

Tabool ads will show in this div