نہال ہاشمی کی کڑواہٹ کا جواب مٹھاس سے
سابق گورنر سندھ کیلئے نہال ہاشمی نے جتنی کڑواہٹ کا مظاہرہ کیا، اُس کے بالکل برعکس آغا سراج درانی اور بیرسٹر فروغ نسیم، ڈاکٹر عشرت العباد کی شان میں قصیدے پڑھ گئے۔
ساڑھے آٹھ سال کا ساتھ، اسپیکر سندھ اسمبلی، ڈاکٹر عشرت العباد کو کیسے بُرا بھلا کہہ سکتے تھے، بولے امن و امان سے لیکر سیاسی معاملات میں سابق گورنر کا کردار انتہائی مثبت تھا۔
عشرت العباد کیخلاف بیان پر بیرسٹر فروغ نسیم بھی چونک گئے، بولے نہال ہاشمی نے ایسا کیوں کہا، ملیں گے تو پوچھوں گا۔
سیاسی رہ نماؤں کا یہی کہنا تھا کہ بعد میں اپنی کہی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے اچھا ہے پہلے تولو پھر بولو۔