بلاول نے نواز حکومت کو لتاڑ دیا
کراچی : گورنر سندھ کی سبکدوشی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول زرداری برہم ہوگئے، بولے سندھ کے وزیراعلیٰ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، شریفستان اپنی بادشاہت بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ایک بار پھر نواز شریف حکومت کو خوب لتاڑا، کہتے ہیں کہ حکومت نے عشرت العباد تک کو پیشگی مطلع نہیں کیا، وزیراعلیٰ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، شریفستان اپنی بادشاہت بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Appointing new governor without even a courtesy call to @drishratulebad or #CmSindh - Trying to preserve his #Badshaahat. #Sharifistan https://t.co/rBIy4Sq33j
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 11, 2016
واضح رہے کہ وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو سندھ کا نیا گورنر مقرر کیا تھا، اس حوالے سے جب ڈاکٹر عشرت العباد خان سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا جبکہ پیپلزپارٹی حکومت بھی گورنر کی تبدیلی سے بے خبر تھی۔ سماء