ٹھنڈ کے وار اور سرد ہوائیں، بچاؤ کا فارمولا بالکل مفت

VITAMIN_D

کراچی: سرد موسم میں ہڈیوں اور جوڑوں پر ٹھنڈ کے بڑے تکلیف دہ وار ہو سکتے ہیں جن سے بڑی آسانی سے بچا جاسکتا ہے ۔

جاڑے کی رُت آئی، لیکن خبردار ! ٹھنڈ کے وار اور سرد ہوائیں ہڈیوں جوڑوں پر غضب بھی ڈھائیں گی، موسم کے ان حملوں کیخلاف آپ کی مدد وٹامن ڈی کرے گا جس کا خزانہ قدرت نے دھوپ میں چھپا رکھا ہے اور وہ بھی بالکل مفت ، وٹامن ڈی کو ’سن شائن وٹامن‘ بھی کہا جاتا ہے، جو جاڑے کا خوب توڑ ہے ۔

علاوہ ازیں سبزیاں، انڈے، مچھلی میں بھی وٹا من ڈی کی بہتات ہے تو بس متوازن غذا کے ساتھ اپنا آپ مضبوط بنائیں۔

وٹامن ڈی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ دماغ کو مضبوط کرتا ہے، یہ ہڈیوں کو، پٹھوں کو، دل کو، گردوں کو اور مختلف قسم کے کینسر سے اپکا بچاؤ کرتا ہے، اگر وٹامن ڈی کی کمی ہو جائے تو آپ کو چکر آتے ہیں، آپ کمزوری محسوس کرتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ سردیوں میں جوڑوں کے درد اور مختلف امراض سے بچے رہیں تو وٹامن ڈی کے قدرتی ذخیروں کو نظر انداز مت کریں ۔ سماء

HEALTH

winter season

good health

cold wind

Vitamin D

joint pain

Tabool ads will show in this div