احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت13اکتوبرتک ملتوی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد :  اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت تیرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کے اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ راجا پرویز اشرف حاضری سے استثنی کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ سابق وزیراعظم کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک نے اعتراض اٹھایا کہ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس کے صفحہ نمبر انسٹھ سے پانچ سو اٹھہتر تک صفحات فوٹو کاپی پر مشتمل ہیں۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر بحث مکمل کر کے اعتراض پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ کیس کی سماعت تیرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سماء

میں

کی

کیس

fans

prank

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div