عشرت العباد کے دفاع میں ایم کیو ایم لندن میدان میں آگئی

Nadeem Nusrat PKG 20-09 لندن : ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سنیٹر نہال ہاشمی نے انتہائی غیرذمہ دارانہ گفتگو کی ہے ۔

سماء کے مطابق نہال ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے رہنما سابق گورنر سندھ عشرت العباد کو دفاع کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ سابق گورنر سے متعلق نہال ہاشمی نےانتہائی غیرذمہ دارانہ گفتگو کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ نہال ہاشمی ن لیگ کونقصان پہنچا رہے ہیں۔

ندیم نصرت نے مزید کہا کہ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے ن لیگ سندھ میں ملک جگہ نہیں بناسکی، نہال ہاشمی خود گورنرہاؤس کے چکرلگاتےرہے، ن لیگ کی قیادت نہال ہاشمی کےبیان پرایکشن لے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی جیسے شخص کےبیان کی اہمیت نہیں، نہال ہاشمی کی ن لیگ میں کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس میں دہشتگرد تنظیم نے ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔ آج دہشت کی آخری نشانی بھی مٹا دی گئی۔ بانی ایم کیو ایم اور پاکستان کو نہ ماننے والوں کے دور کا آج خاتمہ ہوگیا۔ سماء

GOVORNER SINDH

nadeem nusrat

Nehal Hashmi

mqm London

Dr Ishrat ul Ibad khan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div