نیوزگیٹ تحقیقاتی کمیٹی قوم کیلئے قابل قبول نہیں، شیخ رشید

SHEIKH RASHEED LAL HAVELI SOT 27-10

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزگیٹ تحقیقاتی کمیٹی قوم کیلئے قابل قبول نہیں، کمیٹی ذاتی خواہشات پربنائی گئی ہے ۔

سماء کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزگیٹ پربننے والی تحقیقاتی کمیٹی وقت کاضیاع ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کمیٹی سےعوام کوانصاف نہیں مل سکتا، کمیٹی سربراہ کی بیٹی شریف میڈیکل سے فوائد حاصل کررہی ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ نیوزگیٹ تحقیقاتی کمیٹی قوم کیلئے قابل قبول نہیں، کمیٹی ذاتی خواہشات پربنائی گئی ہے، کمیٹی رکن ڈاکٹرعثمان، شہبازشریف کے قریبی ساتھی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کمیٹی میں شامل عثمان انوراسپورٹس فیسٹیول کرپشن میں ملوث رہےہیں اور طاہرشہبازچیئرمین سی ڈی اے رہ چکے ہیں۔ سماء

AWAMI TEHREEK

News Gate Scandal

Tabool ads will show in this div