پیپلزپارٹی کا 18 اکتوبر کو مزار قائد پر سیاسی طاقت کے مظاہرے کا اعلان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے 18 اکتوبر کو مزار قائد پر سیاسی طاقت کے مظاہرے کا اعلان کردیا، یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو دوبارہ سفر کا آغاز کریں گے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کے ایسے صدر ہیں جو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ رہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خطرات کے باوجود بينظیر وطن واپس آئیں، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، بلاول بھٹو ملکی اداروں کو مضبوط کریں گے، ملک کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کراچی میں مزار قائد پر بڑا جلسہ کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے سفر کا نئے سرے سے آغاز کریں گے، قوم کی نگاہیں بلاول پر ہیں، اس وقت اصل اپوزیشن پیپلزپارٹی ہے۔

گیلانی کہتے ہیں کہ عمران کی پارٹی سے پیپلزپارٹی کا کوئی سروکار نہیں، ہمارا تمام فوکس 18 اکتوبر کا جلسہ ہے، جاوید ہاشمی کہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے صدر ہیں، وہ ایسے صدر ہیں جو پارٹی ٹکٹ پر اليکشن نہیں لڑرہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کو بے نظیر بھٹو پاکستان آئیں، ان پر حملہ پاکستانی تاریخ کا سیاہ دن ہے، 18 اکتوبر کا واقعہ جمہوریت کیخلاف بھیانک سازش تھی۔ سماء

Syria

tragic

subway

Tabool ads will show in this div