دور جدید میں جہالت کی انتہاء، ملتان میں نامعلوم افراد نومولود کو گڑھے میں پھینک کر فرار
اسٹاف رپورٹ
ملتان : ملتان میں دور جدید میں بھی زمانہ جہالت کی طرح کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نومولود کو گڑھے میں پھینک کر فرار ہوگئے، بچہ دم توڑ گیا، جس کے بعد پولیس نے لاش اسپتال کے سردخانے منتقل کردی۔ سماء
ملتان میں انسانیت شرم سے پانی پانی ہوگئی، دور جہالت کی یاد تازہ کردی گئی، کوڑے والا کے مقام پر 7 نامعلوم افراد بچے کو گڑھے میں پھینک کر بھاگ گئے، عینی شاہد کا کہنا ہے ملزمان بچے کو زندہ دفن کرنا چاہتے تھے، لیکن اہل علاقہ جمع ہوئے تو وہ نومولود کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بچے کے پاؤں پر نشتر اسپتال کی چٹ لگی تھی، جس پر باپ کا نام شہزاد اور والدہ کا روبینہ لکھا تھا، نشتر اسپتال ذرائع کہتے ہیں بچہ پیدا ہی مردہ ہوا جس کی میت ماں باپ کو دے دی گئی تھی۔
دل دہلاتے واقعہ پر پولیس حکام بات کرنے سے معذرت کرتے ہیں جبکہ ماں باپ کو بھی اب تک تلاش نہ کیا جاسکا۔ سماء