وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، وفاقی وزراء کیخلاف قتل کا ایک اور مقدمہ
اسٹاف رپور
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی وزراء ، پولیس اور انتظامیہ کے افسران کیخلاف کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
عدالتی حکم پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزراء کیخلاف مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
عدالتی حکم پر 2 روز کی تاخیر سے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 221 میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان، خواجہ آصف، سعد رفیق، اسلام آباد، پنجاب اور ریلوے پولیس کے آئی جیز اور دیگر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ سماء