ذوالفقارمرزا کی سرگرمیوں میں شرجیل میمن کی شمولیت، ایم کیو ایم نے وضاحت مانگ لی

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: ایم کیو ایم نے سابق وزیر داخلہ سندھ کی سرگرمیوں میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی شمولیت پر حکومت سے وضاحت مانگ لی ہے۔
 سینیٹر بابر غوری اور ندیم احسان پر مشتمل ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے ذوالفقارمرزا کی سرگرمیوں اور ان کے خلاف حکومتی کارروائی نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اور وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔۔ ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹر بابر غوری نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت سے یہ وضاحت چاہتی ہے کہ ذوالفقار مرزا کو سیکیورٹی اور اسلحے کی نمائش کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے۔
ذوالفقار مرزا منگل کی رات کراچی سے لندن روانہ ہوئے تھے ۔۔ جنہیں بڑی تعداد میں ان کے حامی کارکن اور محافظ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ چھوڑنے آئے تھے ۔۔ بابر غوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ۔۔ اسلحے کی سر عام نمائش کے خلاف حکومت نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی ہے ۔

میں

کی

marriage

نے

festival

decade

threats

Tabool ads will show in this div