پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پاکستان ريلوے نے عيدالاضحیٰ کے 3 دن تمام ٹرينوں کے کرايوں ميں 33 فيصد کمی کردی ہے۔
ريلوے کے نوٹی فکيشن کے مطابق 6 سے 8 اکتوبر تک تمام ٹرينوں کی تمام کلاسز کے کرايوں ميں 33 فيصد کمی ہوگی، کرايوں ميں کمی کی منظوری وزير ريلوے خواجہ سعد رفيق نے دی ہے۔ سماء