پی ٹی آئی جاوید ہاشمی کیخلاف انتخابی دنگل میں کود پڑی، آزاد امیدوار کی حمایت

Nov 30, -0001

 رپورٹ

ملتان : تحریک انصاف جاوید ہاشمی کیخلاف انتخابی دنگل میں کود پڑی، این اے 149 ملتان پر پی پی سے منحرف آزاد امیدوار عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

لگتا ہے شاہ محمود قریشی نے باغی کو داغی ثابت کرنے کا چیلنج قبول کرہی لیا ہے کیونکہ تحریک انصاف جاوید ہاشمی کیخلاف انتخابی دنگل میں کود پڑی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اعلان کردیا ہے کہ تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کے فیصلے کے سبب وہ کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتے تھے۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر کو خرگوش کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، عامر ڈوگر کا تعلق پیپلزپارٹی سے تھا مگر تحریک انصاف سے رابطوں کے سبب پی پی کا ٹکٹ واپس لیا گیا ہے، جاوید ہاشمی کے استعفے سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہوگا۔ سماء

Amnesty International

species

Tabool ads will show in this div