گورنرسندھ کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا
کراچی: سابق چیف جسٹس سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔
سماء کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور مصطفی کمال کے درمیان حالیہ تنازع کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرلیاہے۔
گورنر سندھ کےلیے سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کا نام زیر غور ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نوازشریف بہت جلد فیصلہ کریں گے۔
ڈاکٹر عشرت العباد دسمبر 2002 سے گورنر سندھ کے منصب پر فائز ہیں۔ ان کا شمار پاکستان میں طویل ترین مدت تک کسی بھی صوبے کے گورنر کے طورپر ہوتاہے۔
سال 2008 کے صدارتی انتخابات میں جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی مسلم لیگ ن کی جانب سے صدارتی امیدوار بھی تھے۔ان کا شمار زیرک قانون دانوں میں ہوتاہے۔ سماء