الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا فیصلہ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : الیکشن کمیشن پاکستان نے آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا فیصلہ کرلیا، اشتیاق احمد خان کہتے ہیں کہ ستمبر 2016ء سے قبل الیکٹرانک مشینوں سے الیکشن نہیں کرا سکتے،  حکومت 31 دسمبر 2014ء سے قبل ہر صورت قانون سازی کرلے۔

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں قائم مقام چیف انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکريٹری ای سی پی اشتیاق احمد خان نے بریفنگ دی، انہوں نے بتایا ستمبر 2016ء سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن نہیں کراسکتے، ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے کم از کم 2 سال درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 31 دسمبر 2014ء سے قبل ہر صورت قانون سازی کرلے، 3 ماہ میں قانون سازی ہوگئی تو 6 ماہ میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیں گے۔ سماء

فیصلہ

steel

crowned

Tabool ads will show in this div