سی این جی صارفین کوچونالگ گیا

کراچی: کراچی سمیت سندھ کے سی این جی صارفین سے 100 فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف سامنے آ گیا۔ 32 روپے والی سی این کی 67 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔
داڑھی سے بڑی مونچھیں، یہ بات سی این جی کی قیمتوں پر پورا اترتی ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی صارفین سے 100 فیصد سے زائد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔
اوگرا دستاویز کے مطابق سی این جی کی فی کلو لاگت 32 روپے 12 پیسے ہے جبکہ عوام سے 67 روپے 50 پیسے وصول کیے جا رہے ہیںیعنی 4 مختلف ٹیکسز اورسرچارج کی مد میں 35 روپے 38 پیسے فی کلو لیے جا رہے ہیں۔
دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر سرچارج کی مد میں 9 روپے 18 پیسے، سیلز ٹیکس کی مد میں 9 روپے 81 پیسے جبکہ 6 روپے 32 پیسے ویلیو ایڈیشن وصول کیے جارہے ہیں۔ اسکے علاوہ آپریٹنگ اخراجات اور ڈیلرز مارجن کی مد میں بھی غریب عوام کو 10 روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے۔ سماء